تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب

 طلباءکسی بھی تنظیم وملک کا اثاثہ ، جو مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی 
 ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے طلباءکی علمی تربیت اور ذہنی نشوونما بے حد ضروری ہے،قائد ملت جعفریہ کا طلباءسے خطاب
 طلباءتعلیم و تربیت سے آراستہ ہوکر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت و ترقی کیلئے مثبت کر دار ادا کریں

اسلام آباد/راولپنڈی 12اگست 2018(  جعفریہ پریس  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نوجوان طلباءکی فکری ،روحانی ، تعلیمی تربیت کیلئے چار روزہ مرکزی تربیتی ورکشاپ بعنوان صراط حسینی ؑ و مستحکم پاکستان کانفرنس کے اختتام پر جامعہ امام صادق جی 9/2 اسلام آبادمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباءکسی بھی تنظیم اور ملک کا اثاثہ ہیں جو مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تربیتی ورکشاپ میں آئے ہوئے طلباءپر زور دیا کہ وہ تعلیمی اقدار کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو اسوہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ اور ان کی آل کے تناظر میں تربیت دے کر معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بننے کیلئے کوشاں رہیںجو کہ دینِ اسلام کی بنیادی اساس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کارآمد اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں طلباءکا جو کردار ہے وہ ملک و قوم کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی رہنمائی کیلئے علمائے کرام اور تنظیمی افراد کو پہلے سے زیادہ مثبت کرادار اداکرتے ہوئے طلباءکی تربیت میں اپنی کاوشوں کو تیز کرنا ہوگا۔ انہوںنے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلباءتعلیم و تربیت سے آراستہ ہوکر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت و ترقی کیلئے مثبت کر دار ادا کریں ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ طالب علم کسی بھی معاشرے کا مستقبل اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،۔ قوم کی ترقی کا انحصار نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے طلباءکی علمی تربیت اور ذہنی نشوونما بے حد ضروری ہے۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے خطاب سے قبل مذکورہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، جے ایس او پاکستان کے سیکرٹری نظارت علامہ فرحت عباس جوادی اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غضنفر عباس ساجدی نے بھی شرکت کی اور طلباءسے خطاب بھی کیا۔