تازه خبریں

 قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک گیر یوم القدس ریلیاں 

 قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک گیر یوم القدس ریلیاں 

 قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک گیر یوم القدس ریلیاں
ہم فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری،شرعی اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے ،علامہ فرحت عباس جوادی مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل کا مرکزی قدس ریلی سے خطاب
شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاںنکالی گئیں
 

اسلام آباد/راولپنڈی 31مئی 2019(  جعفریہ پریس    )قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ اثنا عشریہ جی سکس ٹو سے جیوپلازہ تک نکالی جانیوالی مرکزی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ فرحت عباس جوادی نے کہا کہ آج قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیاگیا ہے۔ علامہ فرحت جوادی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی،ہم فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں بھی امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ و دہشتگردی کو روکنے کےلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ علامہ فرحت جوادی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسئلہ فلسطین و کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل تھے ابھی وہ بھی حل نہ ہوپائے کہ استعمار نے شام ، افغانستان ، عراق ،یمن ،لبنا ن اوربحرین میں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانا شروع کردی ۔ انہوںنے کہا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ اسرائیلی ظلم و بربریت کی انتہاءہوچکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ، افسوس او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور مسلم ممالک کی اکثریت نے بھی ہونٹ سی لئے ہیںجو کہ مقام افسوس و باعث تشویش ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیاتھاآخر میں ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔القدس ریلی میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماءکونسل پاکستان پنجاب راولپنڈی ڈویژن کے صدر علامہ غلام قاسم جعفری، ڈویژنل صدر راولپنڈی ڈویژن جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید رضا کاظمی،عبداللہ رضا، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم، جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنما چوہدری کاشف اور چیئرمین البصیرہ ثاقب اکبر نے بھی خطاب کیا۔