قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ کی طرف سے ضلع خوشاب میں 50ہینڈپمپس کی تنصیب:(ثقلین فردوسی)
کلورکوٹ ( ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب (پرنسپل جامعۃُالعباس ؑ الجعفریہ کلورکوٹ) کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں 50ہینڈ پمپس نصب کیے گئے ۔
50ہینڈ پمپس تحصیل نورپور تھل کے علاقہ جمالی بلوچاں،جھرکل،جاڑا،چن،پلوآں،بلند،وڈھی پنا خیل،کھنڈو والی،بستی سادات، رنگپور،آدھی کوٹ وغیرہ میں لگائے گئے ۔ضلع خوشاب میں بیشتر جگہوں پر میٹھا پانی نہ ہونے کی صورت میں کافی جگہوں کے چیک کرنے کے بعد 50ایسے مقامات پر ہینڈپمپس نصب کیے گئے ہیں کہ جہاں میٹھا پانی میسر تھا۔ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں میٹھے پانی کا کافی حد تک مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث میٹھے پانی والی جگہ پر لگائے گئے 50ہینڈ پمپس سے لوگ کثیر تعداد میں استفادہ کر رہے ہیں ۔
50ہینڈ پمپس کی تنصیب میں تمام تر انتظامی امورمولانا توقیر عباس جوادی، پی ٹی قمر عباس ،محمد حسین اصغر ،جعفر رضا ہاشمی نے احسن انداز سے انجام دیے ۔میٹھے پانی کے 50ہینڈپمپس کی تنصیب پر اہل علاقہ تہہ دل سے قائد محبوب ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے لیے دعا گو اور مشکور ہیں ۔