جعفریہ پریس ملتان ستمبر 2016
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ملتان درباہ شاہ شمس تبریز میں منعقدہ تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب اس وموقع پر شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی رہنماوٗں سمیت علاقائی عہدیداران سماجی وسیاسی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھےاس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہعزاداری امام حسین اور تبلیغی مجلاس کے راستے میں جو رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اس سلسلے میں ہم نے وزیر اعظم صدت مملکت اور اعلی اداروں کو آگاہ کردیا ہے یہ شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے آئین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کوئی قانون اس راستے میں رکاوٹ نہیں ہے جو ایف آئی آرز کاٹی گئیں ہیں ان کو واپس لیا جائے اور اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں تھٖظ عزداری کے عنوان پر اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں