قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین‘ پسماندگان اور پی پی پی کے قیادت سے دلی دکھ اور تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم ایک عرصہ سے پاکستانی سیاست میں دخیل تھے اور انکی رحلت سے جہاں ملک ایک نامور سیاست دان محروم ہواوہیں یہ سانحہ پی پی پی کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے تعزیت و ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔