تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع مردان کے نادرا آفس میں بم دھماکہ کی مذمتکی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع مردان کے نادرا آفس میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل افسوس ناک قرار دیتے ہوئے درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ شرپسند وں کے سرغنہ اور سہولت کاروں پر مضبوطی سے ہاتھ ڈالیں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔شرپسند عناصر کے ہاتھوں آج بھی عام شہری محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی ملک میں ترقی ناممکن ہے۔