تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے طالب علموں کے لئے انعام کا اعلان

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے طالب علموں کے لئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے یہ اعلان شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کیا جامعہ کراچی،جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر طالب علم ذوالقرنین حیدر ، ناصر حسین کے لئے انعام کا اعلان کیا گیا اور نیک خواہشات کو مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی گئی ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے طالب علموں کے لئے انعام کا اعلان کرتے ہیں اور ان کو مزید تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں طالب علم ملک و قومکا معمار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر طالب علم بھی تعلیمی مراحل میں دلچسپی لیں اور محنت کریں تاکہ ملک و قوم کے لئے بہتر کام کرسکیں