قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زائرین و مجالس عزا کے حوالے سے رہنمائی
جعفریہ پریس: زائرین کو سفری سہولتیں جلد از جلد آسانی سے ملنی چاہئیں اورکسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے لیکن اب تک زائرین کے ساتھ توہین آمیز سلوک مسلسل روا رکھا گیا جو ناقابل برداشت ہے زائرین کے مسئلے کے بہتر حل کے لئے بھرہور او مسلسل کوششیں جاری رہیں لیکن کچھ سرکاری ملازمین مسلسل رکاوٹیں بنتے رہے اور صورتحال کو خراب کرنے کا باعث رہے وہ اچھا نہیں کرتے رہے سرکاری ملازمین کا کام خدمت کرنا ہے
علماء،خطباء،ذاکرین کی محرم الحرام کے دوران اضلاع میں داخلہ اور زبان بندیوں،بے گناہوں کی گرفتاریاں حتی کہ ماورا آئین و قانون گھروں اور چار دیواری کے اندر مجالس عزا پر چڑھ دوڑنا،مقدمات کا اندراج،روایتی جلوس ہائے عزا کی بلاوجہ بندش،لائسنسی جلوسوں کو محدود کرنے کے لئے حیلے بہانے،دھونس دھاندلی اور اختیارات کا ناجائز استعمال،اور توہین مذہب کے مصداق ،ناقابل برداشت ناروا رویے اپناتے ہوئے بے یقینی اور بے چینی کی فضا پیدا کرکے ،آئینی بنیادی اور شہری حق کو ایک طرح کا جرم بناکر پیش کرنے کے لئے درجنوں مقدمات کا اندراج،پرچوں فورتھ شیڈول اور نظر بندی کی دھمکیوں کے زریعے عوام الناس سے حقوق سے دستبرداری کی تحریریں لی گئیں جو کھلا غیر آئینی و غیر قانونی عمل ہے جو تسلسل سے جاری اور ناقابل برداشت ہے صدر وزیر اعظم قومی و صوبائی ذمہ داران کو بارہا متوجہ کیا جاچکا ہے
لہذا ہمہ وقت تیار رہیں
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی