جعفریہ پریس :بھکر: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں زہرا اکادمی پاکستان کے تعاون سےبھکر میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں 48جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے ان جوڑوں میں شیعہ و اہلسنت مکاتب شامل تھے بھکر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے انتظامات شیعہ علماء کونسل ضلع بھکر نے کئے یہ تقریب زہرا اکادمی پاکستان کے تعوان سے منعقد ہوئی جس کی سرپرستی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کی تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تقریب میں سیاسی و مذہبی قائدین نے بھی شریک تھے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدرسید سکندر رضانقوی ،نایب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ رمضان توقیر،چیرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار نقوی،علامہ رمضان نعیمی سمیت اہلسنت علماء کرام نے بھی شرکت کی اس تقریب سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رپنما و چیئرمین زہرا اکادمی پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی میں اس عظیم فریضے کی انجام دہی مکمل ہوئی اجتماعی شادیوں کے علاوہ بھی مک بھر میں مختلف عوام فلاحی منصوبوں پرکام جاری ہے اور بیشتر منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور علامہ شبیر حسن میثمی کی خدمات کو سراہا بھکر کے مقامی عمائدین نے بھی علامہ شبیر حسن میثمی کی بھکر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ٌ تقریب سےصدارتی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کیا اور علامہ شبیر حسن میثمی کی خدمات کو سراہا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نکاح کی فضیلت اور مخلتف اہم نکات پر روشنی ڈالی ۔زہرا اکادمی پاکستان کے تعاون سےاس تقریب میں جوڑوں میں جہیز کی بھی تقسیم کی گئی