تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت 

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت 

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت 
مفتی تقی عثمانی پر حملہ اتحاد و وحدت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش، دہشتگردی میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ سید ساجد نقوی 
شیعہ علماءکونسل پاکستان کا واقعے پر شدید تشویش کا اظہار، تمام اہم شخصیات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام آباد 22 مارچ 2019ء(  جعفریہ پریس) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تشویش ناک امر قرار دیا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہر قائد میں دوبارہ سے بدامنی اور دہشت گردی کا سراٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، علماءکرام سمیت تمام مکاتب فکر و تمام شعبہ ہائے زندگی کے اہم افراد کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، یہ واقعہ اتحاد و وحدت کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے- 
    کراچی میں ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں دو محافظین کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ آوروں اور انکے سرپرستوں کو قانونی شکنجہ میں جکڑ کر قرارواقعی سزا دی جائے۔علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے کہاکہ قائد ملت جعفریہ نے شہر قائد میں ایسا افسوسناک واقعہ دوبارہ بدامنی‘ انارکی اور انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش ہے ایسی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے پس پردہ محرکات سامنے لانے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے- انہوں نے کہاکہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ اتحاد و وحدت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے-انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔