جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل /اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، علامہ ناظر عبّاس تقوی ،علامہ اسد اقبال زیدی اور علامہ فیاض مطہری، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، مرکزی صدر جے ایس او وفا عباس کے ہمراہ حلقہ نمبر دو نگر میں اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار علامہ شیخ حیدر مرحوم کے فرزند محمد علی شیخ کے انتخابی جلسے میں شرکت کیلئے ایک تاریخی 25 کلومیٹر طویل ریلی کی صورت میں نگر انتخابی جلسے میں پہنچے ،ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکلیں اور کاروں پر ہزاروں لوگ شریک تھے ۔ عوام نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طویل تاریخی ریلی کا گلگت سے نگر تک جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا کر عظیم الشان استقبال کیا اور پھول کی پتیاں نچھاورکیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے استقبالیہ کیمپ پر رک کر خطابات بھی کئے ۔ نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ایک ملی پلیٹ فارم اور عوامی جماعت ہے اور انشاللہ ہم عوامی طاقت سے انتخابات میں کامیاب ہو کر علاقے کی عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ، اس سرز مین گلگت بلتستان کو آج تک آئینی حقوق نہیں دئیے گئے ملی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوارکامیاب ہو کر اس خطہ کو آئینی حقوق دلانے میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں گے ۔ اسلامی تحریک پاکستان نے ماضی میں اس خطہ کی فلاح بہبود و ترقی کیلئے مثبت کر دار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہے گے علاوہ ازیں ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اس خطہ کی عوام کے آئینی حقوق کی جنگ لڑی اور اس خطہ کو پانچواں صوبہ بنانے کا نعرہ بھی سب سے پہلے ہم نے لگایا اور گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانا ہمار ے منشور کا حصہ ہے ۔ اسلامی تحریک پاکستان انتخابا ت میں کامیاب ہو کر گلگت بلتستان کی محرومیوں کوختم کرئے گی۔ گلگت بلتستان کی عوام 8 جون کو اپنے ملی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان کے تمام نامزد اُمیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے انتخابی نشان تالا چابی پر مہر لگا کر اپنے ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔