تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی ہدایت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے

قائد ملت جعفریہ کی ہدایت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے

قائد ملت جعفریہ کی ہدایت ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے

27 اکتوبر 2019ء( جعفریہ پریس)شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ملک بھر میں ملت جعفریہ نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27اکتوبر کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے یوم احتجاج کے طور پر منایا، احتجاجی ریلیوں میں کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قراردادیں منظور کی گئیں اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی پڑھ سنایاگیا، علامہ عارف واحدی سمیت مرکزی رہنماﺅں نے مختلف مقامات پر خطاب اور وفود سے گفتگوکی، علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ83 روز گزر گئے مگر آج تک مقبوضہ وادی سے باہر کسی کو علم نہیں وہاں کے عوام کس حال میں ہیں، ٹرمپ کے آنے کے بعد اسرائیل اور بھارت کو کھلی چھوٹ مل چکی ہے، بھارت بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی پامالیاں کررہاہے جیسے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر روا رکھی ہوئی ہیں، امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا،عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے، مودی اب گجرات کے بعد کشمیر کا قصاب بن چکاہے، کشمیریو ں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیںگے ۔ یوم سیاہ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایاگیا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، انگریز خود بھی استعمار تھا اور اسی استعماریت کا تسلط کسی نہ کسی صورت میں قائم رکھنے کےلئے اور اپنے مقاصد کے حصول کےلئے اس تنازعہ کو جان بوجھ کر خطے میں چھوڑ کر گیا تاکہ اس خطے میں ترقی ہوسکے نہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی نے مختلف وفود سے گفتگو اور ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل نکالا جائے،بھارت ہٹ دھرمی اور دہشت گردی کو ترک کرکے پاکستان کے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کرے البتہ یہ بھی یاد رکھے کہ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہاکہ 83روز طویل کرفیو کے بعد معلوم نہیں مقبوضہ وادی کے عوام کس حال میں ہیں ، بین الاقوامی برادری اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے اس بھارتی ظلم وستم اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لیں اور بھارت پر اپنا دباو¿ بڑھائیں تاکہ اس ظلم کا خاتمہ ہو۔