تازه خبریں

قاسم سلیمانی ابو مہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ ناظر تقوی

قاسم سلیمانی ابو مہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ ناظر تقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ بغداد حملے میں شہید ہونے والے سردارقاسم سلیمانی ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی شہادت سے دل غمزدہ ہے ان جانبازوں کے شہادت پررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور خانوادہ شہداء کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں 

پیغام میں کہناتھا کہ یہ مظلومانہ شہادتیں دنیا میں مستضعفین کی قوت اور مستکبرینِ جھان کی نابودی کا سبب بنیں گی۔
خدا وند متعال بحق محمد و آل محمد حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی مھندس ،انکے رفقاء اور تمام شھدائے اسلام کو شھدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔