علامہ سید ساجد علی نقوی ایک مدبر شخصیت کے مالک اور دیانت دار رہبر ہے ( علامہ شیخ جواد حافظی)
قومی جماعت اور قیادت کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے جماعت کی اس خطے میں قابل فراموش خدمات ہیں( شیخ فدا حسن)
قومی جماعت کی کامیابی علما اور ملت کی کامیابی ہے (علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان)
سکردو( پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے زیر اہتما م ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی امام جمعہ و جماعت سکردو حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن تھے جبکہ علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان نے صدارت کی ۔ اجلاس میں انجمن امامیہ کے علماء کرام اور کابینہ ،علاقہ شگر،کھرمنگ ، خپلو اور دیگر تمام علاقوں کے علماء کرام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اجلاس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور قومی جماعت نے ملک میں ایک بہتریں رول ادا کیا ہے اور تمام مسائل اور معاملات میں مناسب ترین حکمت عملیوں کے ساتھ ملت کی جملہ حقوق کی تحفظ اور نگہداری بطریق احسن انجام دے رہی ہے۔ علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے پاکستان میں ملت تشیع کی اجتماعیت کی ابتداء و ارتقاء اور پورئے ملک میں خاص کر گلگت بلتستان میں قیادت اور قومی جماعت کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، صدر انجمن امامیہ علامہ شیخ محمد علی مظفری اور شیخ جواد حافظی نے بھی قومی معاملات اور اہم مسائل پر قیادت اور اسلامی تحریک کی مدابرانہ پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے بہتریں حکمت عملی اور اصولی سیاست قرار دیا۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنی صدارتی خطاب میں تمام شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علماء کرام کی اتفاق اور یکجہتی کو خراج تحسین پیش کیا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی فتح اور قومی جماعت کی فتح کو ملت کی فتح قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ علماء کرام آئندہ بھی قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر قدم پر ملی پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کی اپیل کی اور قائد محترم کا پیغام پہنچایا ، علامہ شیخ محمد رضا بہشتی نے اجلاس کے آخر میں قرارداد پیش کی ۔ جس میں قیادت پر اعتماد کا اظہار، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین ، ٹارگٹ گلنگ اور شہریوں کی جان مال عزت وآبرو کے تحفظ کامطالبہ ، آئینی صوبے کا مطالبہ، اقتصادی راہداری منصوبہ میں گلگت بلتستان کو مکمل شامل کرنا سمیت دیگر مطالبات پاس کیے۔ اجلاس کی نظامت محمد شبیر حافظی نے کی۔