• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 65 سالہ کشمیری شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 65 سالہ کشمیری شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 65 سالہ کشمیری شہری شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا—۔فائل فوٹو

وادی لیپا: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر  شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں موجی میں ایک 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔

تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب ایک روز قبل ہی پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کے معاملات پر اظہارِ خیال کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہاٹ لائن رابطے کے دوران انتباہ کیا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سےگریز کرے، جس پر بھارتی ڈی جی ایم او نے حالات خراب کرنے والے اقدام سےگریز کی یقین دہانی کروائی تھی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کے اقدامات جاری رہے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔