لاڑکانہ : قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی طرف سے ضلع لاڑکانہ سندھ میں منصوبہ فراہمی آب کےسلسلے میں ہینڈ پمپس کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع لاڑکانہ کے صدر علامہ مشتاق حسین مشہدی نے تنظیمی برادراں کے ساتھ دورہ کیا اورمختلف دیہاتوں میں کاموں کا معائنہ کیا اور تنظیمی دوستوں کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہا ، قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا اور مومنین کو ان کا پیغآم سنایا اور ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ میں قائد ملت جعفریہ کے کردار سے آگاہی فراہم کی اور مومنین کیلئے دعا کی ۔