• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

دہشتگردی کی نئی لہر میں عوام کے محافظین پولیس کےخلاف کاروائیوں کوعوام میں خوف ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل

لکی مروت پولیس جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے انتظامیہ واقعہ کی تحقیق کرے علامہ شبیر میثمی

لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کر کے پولیس جوانوں کو شہید کرنادہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کر نے کے دعوے کر رہی ہے ہو تو یہ کاروائیاں اُن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
حکومت کو چائیے کہ ایک بار پھر دہشت گردو کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے۔علامہ شبیر حسن میثمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہناہے کہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردو کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کر کے پولیس جوانوں کو شہید کرنادہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے جس کی ہم پُروزالفاظ میں شد ید مذمت کر تے ہیں حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کر نے کے دعوے کر رہی ہے ہو تو یہ کاروائیاں اُن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے آج بے لگام قا تلوں نے اس ملک کی فضاء کو پھر ایک بارپُر تشدد بنایا اور پا کستان کی سالمیت پر حملہ کیا عوام کے جان مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے اس کاروائی سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں پھر ایک بار دہشت گرد آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں حکومت کو چائیے کہ ایک بار پھر دہشت گردو کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے دل سوز دہشت گردانہ کاروائیوں سے بچا جا سکے۔