تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے اجلاس میں اسلامی تحریک کے اراکین کی شرکت

پشاور (جعفریہ پریس ) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس آج مورخہ 6مئی 2018کو جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہواجس میں 13 مئی 2018 کو مینار پاکستان میں مجوزہ جلسہ میں ضلع پشاور کے کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے صلاح و مشورہ کیا گیا۔
اجلاس میں اسلامی تحریک کی نمائندگی کرنے ہوئے ضلعی آرگنائزر آخونزادہ مظہر علی ممتاز نے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی قائدین کے حکم و ہدایت پر مجوزہ جلسے میں اسلامی تحریک کی طرف سے بھر پور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسلامی تحریک کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔