8اپریل 2018 جعفریہ پریس کوئٹہ : متحدہ مجلس عمل کا اعلی سطحی وفد مرکزی سکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں کوئٹہ دھرنے میں پہنچ گیا۔ متحدہ مجلس عمل ہزاراہ برادری کے ساتھ ان کے غم میں شریک ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کرے،ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہزارہ برادری کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں جناب لیاقت بلوچ و اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا دھرنے سے شرکاء سے خطاب.علامہ عارف واحدی نے خطاب میں کہا کہ ریاست آپریشن کا دائرہ وسییع کرے دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو بھی سامنے لایا جائے ایک عرصے سے یہاں کے مظلوم عوام پر ظلم ہورہا ہے ہم ہر سطح پر ان کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما مرکزی سکریٹری جنرل مجلس عمل لیاقت بلوچ نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی و مجلس عمل دونوں آپ کے غم میں شریک ہیں اور ریاست و حکومت بلوچستان سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں