تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل کا پہلا عظیم الشان قومی ورکرزکنونشن 2 مئی کو اسلام آباد میںمنعقد ہوگا

متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ انشااللہ ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ھم چاروں صوبوں کا دورہ کر کے آئے ھیں لوگ موجودہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی فرقہ واریت سے تنگ آ چکے ھیں اور ایم ایم اے سے بہت امیدیں وابستہ ھیں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ھے اس کنونشن کو کامیاب کرنا ھے اور اپنی سیاسی پاور اور وجود کا پوری قوت سے اظہار کرنا ھے- انھوں نے کہا کہ لادین اور لبرل لوگ آپ کے اتحاد سے گھبرا کے ایم ایم اے کے خلاف پروپیگنڈہ کر رھے ھیں مگر ھم ایک عزم لے کے نکلے ھیں کہ پاکستان کو اپنی شناخت واپس دلائیں گے پاکستان کی شناخت کلمہ طیبہ ھے،پاکستان کی شناخت اسلام و قرآن ھے یہی شناخت ھمارا منشور ھے اسی مقصد کو ھم نے حاصل کرنا ھے ھم نے مذہبی فرقہ واریت کو اپنے اتحاد سے دفن کر دیا ھے تکفیریت اور انتشار کو شکست دی ھے اور انشااللہ سیاسی فرقہ واریت کو بھی ختم کر کے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کریں گے-