تازه خبریں

مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے جو کہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے جو کہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے مسلسل پیٹرول کی مہنگائی کے سبب عوامی خردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے غریب کا استحصال ہورہا ہے غریب عوام کو گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں عوام کے لئے کو ئی ریلیف نہیں تعلیم ،صحت اور یو ٹیلیٹی بلز نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی تھی اور اب پیٹرول کے مہنگا ہونے کے سبب ہر چیز میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے لوگ پریشان ہیں حکمرانوں کو چائیے کہ ملازمین کی تنخواہیں سرکاری سطح پر کم ازکم پچیس ہزار روپے کی جائیں ہرسال وزیر اور منسٹروں کی تنخواہوں کے نام پر اسمبلیوں میں بل پاس ہوتے ہیں لیکن ان حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی بھی جامع پالیسی موجود نہیں ہے عوام کو چائیے کہ 2018کے الیکشن میں ایسے افراد کو منتخب کریں جو عوام کے مسائل کو حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہوں ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفورپیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔