تازه خبریں

مغرب نے ھمیشہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا پروپیگنڈہ کیا ھے جو سراسر غلط ھے علامہ عارف واحدی

مغرب نے ھمیشہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا پروپیگنڈہ کیا ھے جو سراسر غلط ھے علامہ عارف واحدی

راولپنڈی جعفریہ پریس :

مسیح راھنما جناب پاسٹر ڈاکٹر پرویز سبیل کی طرف سے کرسمس کے جشن کے حوالے سے عالیشان بین المذاھب کانفرنس کا اھتمام کیا گیا جس میں شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور خطاب کیا انھوں اپنے خطاب میں تمام مذاہب و ادیان کے درمیان مشترکات پر گفتگو کی اور کہا محب وطن پاکستانی ھونا ھمارے درمیان بہت بڑا نکتہ اشتراک ھے ھم سب نے ملکر اس ارض وطن کے دشمنوں کے مقابلے میں کھڑے ھو کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ھے پاکستان کی عزت و عظمت،استقلال و استحکام اور ترقی و کمال کے لئیے جدوجہد کرنی ھے مغرب نے ھمیشہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا پروپیگنڈہ کیا ھے جو سراسر غلط ھے یہاں جتنی اقلیتیں اور غیر مسلم ھیں انکو اتنے ھی حقوق حاصل ھیں جتنے ایک مسلمان کو حاصل ھیں،کرسمس کے خوبصورت موقعہ پر ھم تمام عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ھیں،اور ان کو یقین دلاتے ھیں کہ پاکستان محبتوں کی سرزمین ھے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی فرمائشات کے مطابق آپ کے حقوق کے ھم سب محافظ ھیں–
پروگرام میں عیسائی،ھندو۔سکھ اور مسلمانوں کے تمام مسالک کی نمائندگی تھی- آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کو بین المذاھب رواداری اور بین السالک ھماھنگی کے لئیے شاندار خدمات پر ایوارڈ پیش کیا گیا-