ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے76، بلوچستان میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 21، خیبرپختونخوا میں 2 اور گلگت بلتستان میں برفباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے جاں بحق افراد کے ورثاء، زخمیوں اور تباہ ہونےوالے مکانات کا معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی ہے جبکہ 53 افراد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ راولا کوٹ، سدھنوتی اورکوٹلی میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ بائیس دکانوں، 107 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 91 مکمل تباہ ہوگئے۔