تازه خبریں

ملک بھر میں زائرین کی صورتحال پر دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ جاری

ملک بھر میں زائرین کی صورتحال پر دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ جاری

٭ تفتان بارڈرسے آج 118زائرین و غیر زائرین کا تین بسوں پر مشتمل کانوائے متعلقہ صوبوں کو روانہ ہوچکا ہے۔
٭ ڈیرہ اسماعیل خان سے بقیہ 14زائرین وغیرزائرین آج اپنے گھروں کو روانہ ہو جائینگے ۔ پاراچنار کے 88زائرین کل بعد از دوپہر ڈیرہ اسماعیل خان قرنطینہ سنٹر میں پہنچ جائیں گے۔
٭ سکھر سنٹر میں موجود آخری 6زائرین کی رپورٹس کی آمد آج متوقع ہے۔ نیگیٹو رپورٹس کی صورت میں آج ہی گھروں کو روانہ ہوجائینگے۔
٭ اٹک میں 9زائرین کی ٹیسٹ رپورٹس ابھی تک نہیں پہنچیں۔
٭ راجن پور سنٹر میں7زائرین موجود ہیں۔۔
٭ ڈیرہ غازیخان میں 60زائرین و غیرزائرین میں سے 40کی رپورٹس موصول ہوچکی ہیں۔ 4رپورٹس پازیٹو ہیں ۔
٭ ملتان میں 72زائرین و غیر زائرین کا آخری ٹیسٹ باقی ہے۔
نوٹ: صرف پنجاب میں ہر زائر کی تین بار نیگیٹو رپورٹ آنے پر ہی گھر کوبھجوایا جاتا ہے۔جبکہ دوسرے صوبوں میں صرف ایک بار نیگیٹو رپورٹ آنے پر گھروں کو بھجوادیا جاتا ہے۔
اعلیٰ سطحی رابطوں کے ذریعے زائرین کو تہران سے بذریعہ پی آئی ا ے فلائٹ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
زائرین کو سہولتیں بہم پہنچانے اور دیکھ بھال کیلئے
٭ مرکز،مرکزی نائب صدر/ مسئول امور زائرین علامہ مظہر عباس علوی ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی
٭ صدر شمالی پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میںتشکیل کردہ ٹیم۔
٭ صدر جنوبی پنجاب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی سربراہی میں ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تشکیل کردہ ٹیم ۔
٭ ڈیرہ غازی خان سنٹر میںکرم حسین زرگر،غیور عباس،عمار علی یاسر،حاجی غضنفر عباس،مولانا سجاد حسین انقلابی،مولانا سید شاہد حسین نقوی،مونس رضا،علمدار حسین فضل عباس و دیگر احباب پر مشتمل ٹیم زائرین کی ڈیرہ غازی خان آمد سے لے کر تاحال زائرین کومردانہ،زنانہ،بچگانہ کپڑے،جوتے،دیگر ضروریات ،ادویات اور فروٹ تسلسل کے ساتھ فراہم کررہی ہے۔
٭ سرگودھا سنٹر کیلئے تحصیل صدربھلوال سید ظہیر عباس شیرازی خصوصی خدمات ۔
٭ فیصل آباد سنٹرمیں ڈویژنل سیکرٹری سید عقیل شاہ، ضلعی صدر سید غضنفر عباس ترمذی، جنرل سیکرٹری صفدر علی شان ایڈووکیٹ ،تحصیل صدر ملک عدنان علوی اور شوکت فوجی،ڈاکٹر اکمل ،شیخ خرم و دیگر احباب ۔
٭ شیخوپورہ سنٹر میںضلعی صدر محمد طفیل جعفری ،جنرل سیکرٹری سید افتخار رضوی اور تحصیل صدرشرقپور محمد بوٹا خان خصوصی خدمات۔
٭ سکھر،صوبائی صدر سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم۔
٭ ڈیرہ اسماعیل خان میںعلامہ محمد رمضان توقیرمرکزی نائب صدر ، ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری ، خصوصی طور پر تحصیل صدر سید انصار علی زیدی۔
٭ گلگت اورسکردو میںصدر علامہ آغا سید محمد عباس رضوی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم۔
٭ مرکزی ،صوبائی/علاقائی ڈویژنل ،ضلعی،تحصیلی اور یونٹ عہدیداران و کارکنان
٭ مرکزی دفتر ،صوبائی /علاقائی دفاتر ٭ذیلی اور ملی تنظیمیں ٭بیرون ملک دفاتر قائد ٭جعفریہ پریس