تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اجلاس لاہور منصورہ میں منعقد ہوا قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس لاہور
منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کی ممبر جماتوں اور مرکزی کابینہ کا اجلاس منصورہ میں جاری قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت جبکے شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما حجت السلام علامہ شیخ شبیر حسن میثمی بھی موجود قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مذہبی قوتوں کو اہنی کمزوریاں دور کرنے پر توجہ دینی ہوگی تاکہ بہتر انداز میں کام کیا جاسکےا مت میں جو خامیاں ہیں وہ ہماری وجہ سے ہیں اس موقع پر آپ نے مزید کہا کہ مذہبی قوتوں کو ایک مستقل سیاسی قوت جیسا کہمتحدہ مجلس عمل کی شکل میں بھی موجود ہونا چاہئے تاکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں اس ملک میں کردار ادا کیا جاسکے کسی مسلک یا گروہ کے لئے نہیں بلکہ امت مسلمہ کی خاطر اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملی یکجہتی کونسل کے بہتر تنظیمی عمل کے لئے بھی تجاویز دیں