• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی اتوار کو اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کی کال 

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی اتوار کو اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کی کال 

ملی یکجہتی کونسل کی اتوار کو اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کی کال 
پاکستان کی دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل نے اتوار 16 مئی کو فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر مرکزی رہنماؤں، جن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی  سراج الحق،  ، علامہ راجہ ناصر عباس، پیر سید ہارون علی گیلانی، شجاع الدین شیخ، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری، ثاقب اکبر، صاحبزادہ پیر رحیم الدین نقشبندی، خرم نواز گنڈاپور، مفتی گلزار احمد نعیمی، پیر غلام رسول اویسی، پیر صفدر شاہ گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی اور سید اسد عباس نقوی شامل ہیں، نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسلامیانِ پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انسانی اور اسلامی فریضے کو ادا کرتے ہوئے صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں۔


رہنماوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عالمی استعماری طاقتیں بڑی ڈھٹائی سے غاصب اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ امریکہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے تاکہ اسرائیل زمین و آسمان سے فلسطینیوں پر آگ برسا سکے۔ اسرائیل نے زمینی حملے کی بھی دھمکی دی ہے، ایسے میں بیدار انسانی ضمیر خاموش نہیں رہ سکتا۔ قبلہء اول کی حفاظت اور آزادی، عالمِ اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیان میں فلسطینیوں بالخصوص غزہ اور بیت المقدس کے مسلمانوں کی پامردی اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ سبھی آزادی پسندوں، ظلم سے نفرت کرنے والے اہلِ وطن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس وحشت اور بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔