تازه خبریں

مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثے میں چھ برطانوی شہری جاں بحق

مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثے میں چھ برطانوی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق یہ افراد مکہ مکر مہ سے مدینہ منورہ جارہے تھے ۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا تعلق مانچسٹر جبکہ دو کا گلاسگو سے بتایا جارہا ہے ۔یہ افراد سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔