نجف اشرف: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے اراکین کی آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
نجف اشرف، عراق: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف کے اراکین نے مدیر دفتر علامہ مجیر میثمی کی سربراہی میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دفتر مرجع عالی قدر کی جانب سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے اراکین کا خیرمقدم کیا گیا۔ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
ملاقات کے دوران اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے طلاب حوزہ علمیہ کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر مرجع عالی قدر سے گفتگو کی۔ اس موقع پر حوزہ علمیہ کے طلبہ کے مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔