تازه خبریں

علامہ ساجد علی نقوی کا پشاور اسکول حادثے پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا پشاور اسکول حادثے پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا پشاور اسکول حادثے میں ٹیچر اور 30 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور کے نجی اسکول میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں ٹیچر سمیت 30 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے جاں بحق ہونے والے بچوں اور ٹیچر کے والدین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو جدید طبی سہولیات اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔