تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کے اراکین کی آیت اللہ حسن رضا غدیری سے ملاقات

دفتر قائد ملت جعفریہ  نجف اشرف کے اراکین و مسئول  دفتر نجف اشرف عراق حجۃ الاسلام والمسلمین الشیخ غلام قنبر قرائتی صاحب نے اپنی کابینہ کے ہمراہ نجف اشرف میں آیۃ اللہ الشیخ حسن رضا غدیری سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف اور پاکستان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا آیۃ اللہ حسن رضا غدیری صاحب نے فرمایا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیۃ اللہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ میں وہ صلاحیات موجود ہیں جس کی وجہ سے علماء انکو اپنا قائد مانتے ہیں اور علماء کی قیادت کی حمایت شرعی طور پر ضروری ہے ۔