تازه خبریں

وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ اس بجلی کے بحران کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں (علامہ ناظر عباس تقوی)

پورے پا کستان مین بجلی کے نرخ میں کمی کے باوجود کراچی کے الیکٹرک کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اضافی بلوں کا سلسلہ جاری و ساری ہےوزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ اس بجلی کے بحران کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں کے الیکٹرک مختلف بہانوں سے عوام کے ساتھ مسلسل زیاتی کررہی ہے
الیکٹرک کی کار کر دگی مزید صفر صفر ہوتی جارہی ہیں گر می کی شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران بھی اپنی انتہاں کو پہنچ چُکا ہے)
پوری رات شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی نہیں ہوتی جس سے عوام کو سخت دشواری کا سامنا کر نا پڑ تا ہے)
(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد ہے اور اس دوران کے الیکٹرک کی کار کر دگی مزید صفر ہوتی جارہی ہیں گر می کی شدت کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران بھی اپنی انتہاں کو پہنچ چُکا ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں 18سے16گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی کا بحران ہے کہ اب تک حل نہیں ہوپایا پوری پوری رات شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی نہیں ہوتی جس سے عوام کو سخت دشواری کا سامنا کر نا پڑ تا ہے عوام حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان پس رہی ہے بڑی منصوبہ بندی کے تحت شہر کراچی کو اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے دوسری طرف پورے پا کستان مین بجلی کے نرخ میں کمی کے باوجود کراچی کے الیکٹرک کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اضافی بلوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ اس بجلی کے بحران کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں کے الیکٹرک مختلف بہانوں سے عوام کے ساتھ مسلسل زیاتی کررہی ہے حکومت کو چائیے کہ کے الیکٹرک کے ادارے کو اپنی تحویل میں لے اور بجلی کے بحران پر کنٹرول کر نے کے لئے ٹھوس اور فیصلہ کُن اقدامات اٹھائے جانے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کر کے عوام کو ریلیف دیاجائے تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کو چائیے کہ بجلی کہ اس بحران کے خاتمے کے لئے مشتر کہ لا ئحہ عمل بنائیں تا کہ عوام کو اس مشکل سے نکالا جائے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں نماز تراو یح اور شہادت حضرت علی کی مجلس کے دوران بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں