تازه خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلٰی،مرکزی کابینہ کا مشترکہ 22۔ مارچ کوطلب قائد ملت جعفریہ پاکستان خصوصی شرکت کرینگے

 وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلٰی،مرکزی کابینہ کا مشترکہ 22۔ مارچ کوطلب کرلیا گیا 
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان  علامہ ساجد نقوی، شیخ محسن نجفی، رضی جعفرنقوی اور دیگر سینیر علماشریک ہوں گے
اسلام آباد۔راولپنڈی ( اسٹاف  ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلٰی اختیاراتی ادارے مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 22۔ مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جس میںمجلس اعلیٰ کے اراکین قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفرنقوی ، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلا م حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی شریک ہوں گے۔ جبکہ ارکان مرکزی کابینہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی ، علامہ محمد افضل حیدری ، مولانا فیاض نقوی ، مولانا ارشد جعفری ، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، نیکٹا کا قومی بیانیہ، علما و مشائخ نیشنل کونسل کی نصاب جائزہ کمیٹی کی رپورٹ ،متحدہ علما بورڈ پنجاب کا ضابطہ اخلاق، مدارس دینیہ کے دورہ جات کی رپورٹ، مدارس دینیہ کے نصاب کی تدوین ،ذرائع ابلاغ اور 26۔ ستمبر 2016 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدر آمد کے جائزہ سمیت دیگر قومی امور زیر بحث آئیں گے۔