تازه خبریں

وفاق المدارش شیعہ پاکستان بھرپور انداز میں یوم آزادی پاکستان منائے گا

وفاق المدارش شیعہ پاکستان بھرپور انداز میں یوم آزادی پاکستان منائے گا

وفاق المدارش شیعہ پاکستان بھرپور انداز میں یوم آزادی پاکستان منائے گا
لاہور (جعفریہ پریس  ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ میں آج بروز منگل 71۔ ویں یوم آزادی منایا جائے گا۔ اس حوالے سے علما کرام اور طلبا وطن عزیز کی شکل میں عظیم نعمت خداوندی پر رب ذوالجلال کا شکریہ اداکریں گے۔ ملکی ترقی اور استحکام کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور قومی ترانے سے ہوگا۔ یوم آزادی کے حوالے سے اظہار خیال بھی کریں گے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی جامعتہ المنتظرمیں پرچم کشائی کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔