تازه خبریں

ولادت با سعادت امام حسن مجتبیٰ کے مبارک علامہ عارف حسین واحدی

ولادت با سعادت امام حسن مجتبیٰ کے مبارک موقعہ پر شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے پیغام میں کہا- قَالَ رَسُولُ الّٰلہُ:اَلْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ اِمَامَانِ عَادِلَانِ،قَامَا اَوْ قَعَدَا۔ حضور اکرم ص نے فرمایا:حسن اور حسین دو عادل امام ہیں جنگ کریں یا صلح کریں- ھر دور کے اپنے حالات اور تقاضے ھوتے ایک الٰہی رھبر و راھنماوں سے بہتر درج کر سکتا ھے کہ اس دور کی کیا ضرورت ھے اس لئے امام حسن مجتبیٰ ع نے اپنے دور میں قیام امن کے لئے صلح کی چونکہ اسلام کی بہتری اسی میں تھی مگر امام حسین کی اپنے دور میں تشخیص یہ تھی کہ یزیدیت نے اسلام پہ ایک کاری ضرب لگانے کی کوشش کی ھے اگر قربانی نہ دی گئی تو یزید کا پسندیدہ اسلام تو پھیل جائے گا مگر اللہ تعالٰی کے پسندیدہ خالص محمدی اسلام کےمٹ جانےکا خطرہ ھے اس لئے کربلا میں جنگ ھوئی -پیغمبر اسلام کے دونوں نواسوں نے اپنے اپنے عمل و کردار سے اللہ تعالٰی کے پسندیدہ دین مبین اسلام کو نئی زندگی عطا کی-یہ یقینی بات ھے کہ امام حسین اگر امام حسن کے دور میں ھوتے تو صلح کرتے اور امام حسن اگر امام حسین کی جگہ پر ھوتے تو جنگ کرتے اور قربانی دیتے- تمام امت مسلمہ کو نواسہ رسول اکرم ص حضرت امام حسن ع کی ولادت باسعادت پر مبارکباد پیش کرتے ھیں