پشاور (جعفریہ پریس ) شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے پشاور صوبائی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انصار الحسین ایک فلاحی سماجی اور مذہبی ادارہ ہے اس کے دفتر پر چھاپہ لگانا قابل مذمت اقدام ہے۔ چونکہ انصار الحسین کے جوانان تعلیم فلاح و بہبود اور اتحاد بین المسلمین میں نمایا ں کردار ادا کر رہے ہیں ۔دہشت گردی اور فرقہ واریت عناصر کے بھی خلاف ہیں ۔جوانان انصار الحسین ہر میدان میں پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ ان کے ساتھ تعاون کرے۔نہ کہ دفتر پر چھاپے لگا کر گرفتاریاں کریں۔شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے گورنر ،چیف سیکرٹری،ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پارہ چنارانتظامیہ کی نا اہلی کانوٹس لیا جائے ۔ اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔