پارہ چنار سبزی منڈی دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔علامہ حمید حسین
نہتے لوگوں پر وار کرنا ایک بزدلانہ فعل ہے ۔اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مظفر علی اخونزادہ
پشاور (اسٹاف )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ نے صوبائی سیکرٹریٹ سے ایک جاری بیان کیا۔ جس میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے پارہ چنار سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ہر چند روز بعد کسی نہ کسی شہر میں دہشت گردی کے واقعا ت ہورہے ہیں ۔کرم ایجنسی پارہ چنار کے غریب اور محنت کش لوگ اپنے کاروبار میں مصروف تھے۔اور خرید و فروخت کر رہے تھے اپنے بچوں کے لئے روزی روٹی کما رہے تھے۔ صوبائی صدر نے مذید کہا کہ اس سانھہ میں 26افراد شہید ہوئے پتہ نہیں کتنے بچے یتیم اور کتنی عورتوں کے سوہاگ چھین لیے گئے ۔55افراد زخمی ہیں ۔صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ نے اس سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا نہتے لوگوں پر وار کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔صوبائی جنرل سیکرٹری نے پشاور ہسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کی کوشش کی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید مرتضی علی شاہ بھ ان کے ہمراہ تھے ۔