یہ فیصلہ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ‘مہدی ہنردوست’ اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت ‘خرم دستگیر خان’ کے درمیان منگل کے روز ایک ملاقات میں کیا گیا.
فریقین نے اس نشست کے دوران پاک،ایران تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے پر زور دیا.انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تجارتی مواقع کے استعمال کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کے لئے پختہ عزم رکهتے ہیں.
پاکستانی وزیر تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته بینکنگ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے موجود رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس مقصد کے لئے کسی بهی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوطرفہ تجارت کی سطح پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے لئےپرعزم ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے سربراہان بهی اتفاق کرتے ہیں.اس ملاقات کے دوران فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد معاہدے کے ذریعے سے باہمی اقتصادی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیں گے.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا آئندہ اجلاس جلد تہران میں منعقد ہوگا جس میں روابط بڑهانے کے حوالے سے روڈ میپ تیار کیا جائے گا.اس موقع پر ایرانی سفیر نے بتایا کہ اگر پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبئے چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں تو ایرانی حکومت اس کا خیرمقدم کرتی ہے.