پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر کوئی خلاف ورزی نہیں کی : آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا الزام بے بنیاد ہے، پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بٹل یا بھارتی مقبوضہ علاقے کے کرشن گھاٹی سیکٹر میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کاالزام بھی گمراہ کن گھناؤنا اور غلط ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان آرمی اعلی پیشہ ورانہ فوج ہے اور کسی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کرتی چاہے وہ بھارتی ہی کیوں نہ ہو۔