تازه خبریں

پروفیسر خادم حسین لغاری کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پروفیسر خادم حسین لغاری کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی
مرحوم بے پناہ خوبیوں کی حامل متحرک شخصیت تھے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی راولپنڈی/ اسلام آباد۔8 جنوری 2017 ء (دفتر قائد  )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ‘ ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری ڈیرہ غازی خان میں انتقال کرگئے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید سا علی نقوی نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور مرحوم کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا ء کا باعث ہے ۔ علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔