پشاور، 24 اپریل 2018،
جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر برادر شہروز مُنیر نے کابینہ عہدیداران کے ہمراہ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے صوبائی دفتر پشاور میں ملاقات کی اور پشاور میں جے ایس او برادران کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر اُن کے ہمراہ جے ایس او پشاور کے سابق ڈویژنل صدر برادر سید علی حیدرکاظمی، جنرل سیکرٹری برادر تیمور حسن قزلباش، سیکرٹری فئنانس برادر ارحم علی اور سیکرٹری مُنتظرین برادر علی عباس بھی موجود تھے۔ قائدِ محترم نے جے ایس او کے جوانوں کی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لئے دُعا بھی فرمائی۔