تازه خبریں

پنجاب بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 12سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا

شیعہ علما کونسل کا 12سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان ،عید میلادالنبی کے جلوسوںکا استقبال کریں گے 
 تنظیمیں ہفتہ وحدت کے حوالے سیمینار، کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی،علامہ سبطین سبزواری
راولپنڈی۔ اسلام آباد ( جعفریہ پریس) شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے اعلان کیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 12سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔علامہ نصیر موسوی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روایات میں اختلاف کے باعث اہل سنت کے نزدیک خاتم المرسلین ، سید الانبیا احمد مجتبیٰ کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول ، جبکہ مکتب اہل بیت کے مطابق 17۔ ربیع الاول کو حضرت محمد مصطفی اورچھٹے امام حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے۔ اس اختلاف کو بانی انقلاب اسلامی حضر ت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے وحدت میں بدلتے ہوئے ہفتہ وحدت منانے کی ہدایت کی تھی، جس پر پاکستان میں بھی شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے دور سے عمل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9۔ربیع الاول کو بھی پیغمبر کی ولادت کی روایات ملتی ہیں، جس پر اہل حدیث مسلک کے پیرو کار عمل کرتے ہیں، کسی کو اس پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر کسی مسلک کا خود کو صحیح اور باقیوں کو غلط سمجھنے کی شکنی کی جائے جوکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہورہی ہے۔ پاکستان کی مدبر دینی قیادت نے 1990کی دہائی میں علامہ شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ، قاضی حسین احمد رحمتہ اللہ علیہ، اور علامہ ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم تشکیل دے کر مسالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے اور مشترکات کو فروغ دینے کا پروگرام بنایا جس کے بعد سے فضا میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔ تکفیری دہشت گرد جوہڑ کا کیڑہ بن کر مرچکے ہیں، البتہ اب اس بدبودار گھوڑے میں دوبارہ ہوا بھر کر آگے لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ مگر اتحاد امت سے ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے والی قوتیں کہیں نظر نہیں آئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شیعہ علما کونسل کی تنظیمیں ہفتہ وحدت کے حوالے سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی۔جن میںاہل سنت علما و مشائخ بھی خطاب کریں گے جبکہ عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔