کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا نے سہون سمیت پاکستان بھرمیں دہشت گردی کےواقعات پراظہار افسوس کیاہے اور کہا کہ وہ دعاگوہیں کہ نفرت سےبھرے دلوں میں امن جگہ پالے۔
ویٹی کن بھی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پراداس ہے۔کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس نےاپنےخطاب میں پاکستان اورعراق میں ایک ہی روزہوئی دہشت گردی سے متاثرافرادکوبھی یادکیا۔
پوپ نےکہاکہ دعاگوہوں خصوصاًان عزیزپاکستانیوں اورعراقیوں کے لیے جوحالیہ دنوں میں دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کاشکارہوئے۔ان کےلیےدعاکی جائے جونشانہ بنے اورزخمی ہوئے۔
حضرت لعل شہبازقلندرکےمزارپر سہون میں خودکش حملےسےقریباً80 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔ اسی روزبغداد میں بھی دھماکےسےپچپن افرادسے جینےکاحق چھین لیاگیاتھا۔پوپ نےویٹی کن سٹی میں جمع افرادسےکہاکہ متاثرین کے لیے چندلمحے خاموشی کےعالم میں گزاریں۔
کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوانے کہا کہ روح کی گہرائیوں سےدعاکی جائے کہ نفرت سےبھرےہردل میں امن جگہ پالےجیساکہ خداچاہتاہے۔
دہشت گردی کی مذمت کرتےہوئےپوپ کہتےرہے ہیں کہ دنیاحالت جنگ میں ہے،وجہ واضح ہےکہ یہاں امن نہیں۔