تازه خبریں

چین میں سمندری طوفان سے فوجیان صوبہ شدید متاثر

چین میں سمندری طوفان سے فوجیان صوبہ شدید متاثر
چین میں سمندری طوفان میرانتی کی وجہ سے فوجیان صوبہ شدید متاثر ہوا ہے، جہاں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی محکمہء موسمیات کے مطابق میرانتی رواں برس کا شدید ترین سمندری طوفان ہے۔شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد مقامات پر سڑکوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔جگہ جگہ درخت گر ے پڑے ہیں۔ چین نے جنوب مشرقی علاقوں کے لیے بلند ترین موسمیاتی وارننگ جاری کر دی ہے۔اس سے پہلے یہ طوفان تائیوان سے ٹکرایا جہاں ایک شخص ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔