تازه خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان و بھکر کے مدارس دینیہ کے پرنسپلز و مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کا اہم مذمتی اجلاس

مدرسہ جامعہ علمیہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان میں استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی پرنسپل مدرسہ ہذا کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان و بھکر کے مدارس دینیہ کے پرنسپلز و مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت نے بھر پور شرکت کی۔
جسمیں شہید شاہد عباس شیرازی کی المناک شہادت کی بھر پور مذمت کی گئی ۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے۔ کہ فوراً قاتلوں کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہید کے جنازے پر رونما ہونے والے نا گوار سانحے میں حجۃ الاسلام علامہ محمد رمضان توقیر کی اہانت کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا اور اسکی مذمت کی گئی۔ اور قرارداد میں کہا گیا کہ ہم پورے ملک کے علماء کرام و عمائدین ملت اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسند عناصر کے اصل چہرے سے عوام کو آشنا کریں ۔ انکو بے نقاب کر کے ملک کو کمزور کرنے کے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔
یہ اجلاس پاکستان کے بزرگ علماء کرام سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان شرپسند عناصر کے آئے روز اقدامات سے ملت میں انتشار بڑھ رہا ہے۔ اس لئے پورے پاکستان کے علماء کرام کی ایک کانفرنس بلا کر ان کو بے نقاب کریں۔ تاکہ ملت کو کمزور کرنے کی ہر سازش ناکام ہو۔ اور اس انداز میں علماء کرام کی آئے روز توہین نہ ہو۔