تازه خبریں

کراچی شہر میں عید میلاد النبی کا بڑا اجتماع شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر کی خصوصی شرکت

رپورٹ جعفریہ پریس کراچی میں جچن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کی جانب سے ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کراچی کی معروف و مشہور شاہراہ پر کیا گیا جس مین رپورٹ کے مطابق ۳۰ ہزار سے زائد چراغوں کو روشن کرکے علامی ریکارڈ بنایا گیا اس اجتماع میں شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اجتماع میں کراچی شہر کے ڈپٹی میئر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماوٰں نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ عیسائی اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی موجود تھے اجتماع کا مقصد سیرت رسول ﷺ جو کہ انسانیت اور ان و محبت بھائی چارگی کا درس دیتی ہے اس کا احیاء تھا اس بڑے اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی شرکت کی  اور خطاب کیا