تازه خبریں

کرا چی سینٹرل جیل شیعہ قید یوں کے ساتھ نا راوا سلوک انتہائی افسوس ناک عمل مزمت کرتے ہیں .علامہ ناظر عباس تقوی

کرا چی سینٹرل جیل میں موجود شیعہ قید یوں کے ساتھ نا راوا سلوک انتہائی افسوس ناک عمل جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں )
جیل انتظامیہ کا لعدم جماعت کے دہشت گردو ں اور شیعہ قید یوں میں تصادم کرانا چاہتی ہے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اس بات کا نو ٹس لیں)
جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات دی جائیں اور اُن کو کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بیرکوں سے دور رکھا جائے(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کرا چی سینٹرل جیل میں موجود شیعہ قید یوں کے ساتھ نا راوا سلوک انتہائی افسوس ناک عمل جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں جیل انتظامیہ کا لعدم جماعت کے دہشت گردو ں اور شیعہ قید یوں میں تصادم کرانا چاہتی ہے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اس بات کا نو ٹس لیں گز شتہ کئی ماہ سے ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ جیل میں موجود شیعہ قید یوں کے ساتھ زیاتی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اس سال محرم الحرام میں بھی چہلم امام حسین کی مناسبت سے نکالنے جانے والے جلوس پر بھی کا لعدم دہشت گرد جماعتوں کے قید یوں کی جانب سے جیل میں جلوس پر پتھراوں کیا گیا تھا جس میں متعدد شیعہ قیدی شد ید زخمی ہوئے تھے جیلوں کی اگر یہ صورتحال ہے تو جیل سے باہر کالعدم دہشت گرد کس طرح سے دہشت گردی کررہے ہو نگے جو پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے ہم حکومت سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات دی جائیں اور اُن کو کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی بیرکوں سے دور رکھا جائے تا کہ کوئی نا خشگوار واقعہ پیش نہ آسکے اگر کوئی تصادم کی صورتحال پیش آئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عا ئد ہوگی دریں اثناء علامہ ناظر عباس تقوی نے کینیڈا میں مسجد پر ہونے والی فائر نگ کی شد ید الفاظ میں مزمت کی ہے اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے کینیڈین حکومت کو موثر اقدامات کر نے چائیے اور جیسا کہ دو افراد کی گر فتاری کا دعوہ کیا جارہا ہے اُن کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے