گلگت۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویزن کے زیر اہتمام کیرئیر کونسلنگ پروگرام
گلگت جعفریہ پریس۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویزن کے زیر اہتمام گلگت سٹی میں طلبہ کو مستقبل میں درپیش چیلینجز کے حوالے سے کیرئیر کونسلنگ کے نام سے ایک پر وقار تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں گلگت سٹی سے اسکولز اور کالجز کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ طلبہ سے گلگت بلتستان کے معروف عالم دین، سیکٹری جنرل اسلامی تحریک جی۔بی علامہ شیخ مرزا علی، معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر انصار مدنی، پروفیسر قمر عباس، ڈاکٹر صادق، برادر تصور کاظمی، صدر جے۔ایس۔او گلگت ڈویزن برادر حسین رضا اور سیکٹری تعلیم برادر سبحان ولی نے خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں نماز جماعت اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا.