جعفریہ پریس گلگت: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کیپٹن شفیع محمد خان اور اسلامی تحریک گلگت کے صدر حاجی نثار کی قیادت میں اسلامی تحریک پاکستان کے سینکڑوں کارکنان احتجاجی ریلی میں شریک۔جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت کے صدر علی اکبر سمیت کارکنان بڑی تعداد میں شریک۔