لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی
دہشت گردی کے آسیب سے وطن عزیز کو نجات دلانے کیلئے حکومتی اور اداروں کی سطح پر ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں
پریس ریلیز
راولپنڈی17 فروری 2017 ء( )
قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے درگاہ لال شہباز قلندر پر خود ک ±ش حملے کو سیکورٹی کے ناقص انتظامات کا باعث قرار دیتے ہوئے سندھ میں درگاہوں سمیت تمام عبادتگاہوں کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ رینجرز کو ان درگاہوں و عبادتگاہوں کے سجادہ نشینوں اور متولیوں کو اعتماد میں لیکر زائرین کی حفاظت کے انتظامات کو بہتر بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔ مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ لال شہباز قلندر جیسی درگاہ جہاں ہر وقت ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے وہاں دو چار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سیکورٹی کے ناقص اور غیر سنجیدہ انتظامات کا بین ثبوت ہے۔ اور سیکورٹی کے اِنہی ناقص انتظامات کے باعث ملک اور اسلام دشمن عناصر کو اپنے مکروہ و مذموم عزائم کے تحت دہشت گردی کا موقع حاصل ہوا جس میں 80سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور سینکڑوں لوگ مجروح ہوئے۔
قائد ملتِ جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ مذید کہا کہ قائد ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے لال شہباز قلندر کی درگاہ پر خود ک ±ش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی ، مہمند ایجنسی اور آزاد کشمیر سمیت سندھ میں لال شہباز قلندر درگاہ پر یکے بعد دیگر حملے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران چاروں صوبائی دارلحکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات معنٰی خیز اور محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ا ±نہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے آسیب سے وطن عزیز کو نجات دلانے کیلئے حکومتی اور اداروں کی سطح پر ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں جسکے تحت دہشت گردوں اور ا ±نکے سہولت کاروں کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کی اصل روح کے مطابق بِلا حیل و حجت کاروائی عمل میں لائی جائے، ا ±نہوں نے لال شہباز قلندر حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی رنج و غم اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین کو تعزیت پیش کی دریں اثنا قائد ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا ایک وفد صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں رات گئے سیہون شریف پہنچا جو پہلے سے طبی و دیگر امدادی کاموں میں مصروف کارکنان کے ہمراہ مصروف عمل ہے اور اطلاعات کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد سیہون شریف، جامشورو، نوابشاہ اور دیگر علاقوں کے ہسپتالوں میں خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہے۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے زخمیوں کی صحت یابی کی د ±عا کرتے ہوئے کارکنوں کر ہدایت کی کہ مشکل اس گھڑی میں زخمی بھائیوں کی طبی امداد میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریں۔