تازه خبریں

قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی سے میں والہانہ عقیدت و محبت رکھتا ہوں علامہ شیخ حسن جعفری (امام جمعہ سکردو).

قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی سے میں والہانہ عقیدت و محبت رکھتا ہوں وہ نمائندہ ولی فقیہ ہیں اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں، علامہ شیخ حسن جعفری (امام جمعہ سکردو).
قم المقدسہ: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے اعلی سطحی وفد نے نمائندہ قائد و مدیر دفتر قم حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب کی سربراہی میں پاکستان سے تشریف لائے بزرگ اور جید عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن جعفری (امام جمعہ والجماعت سکردو، بلتستان) کیساتھ قم میں اہم ملاقات کی. ملاقات میں پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی صورتحال اور حالات حاضرہ پر مفصل گفتگو ہوئی اور علامہ جعفری صاحب نے اس بات پر زود دیا کہ معروضی حالات کے پیش نظر سب کو ملکر قوم کے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہیے. انہوں نے کہا جب پاکستان کے بزرگ علماء، سینئر تنظیمی احباب پر مشتمل وفد نے رھبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی سے تھران میں ملاقات کی تھی مجھے بھی سعادت حاصل ہوئی کہ میں بھی اس وفد میں شامل تھا، جب وقفہ نماز کے بعد رھبر معظم سے قائد ملت جعفریہ کے بارے میں سوال ہوا آیا علامہ ساجد علی نقوی آپ کے نمائندہ ہیں؟ رہبر معظم نے واضح اور برملا طور پر فرمایا (بلے بلے) جی ہاں جی ہاں میرے نمائندہ ہیں، قبلہ جعفری صاحب نے کہا میں اور شہید انور علی اخونزادہ اس موضوع پر گفتگو کر ہی رہے تھے کہ شہید علامہ حسن ترابی (رح) ہمیں یہ کہہ کر رہبر معظم کی طرف بڑہے کہ میں خود بھی رہبر معظم سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں، رہبر معظم چند ایک بزرگ علماء سے محو گفتگو تھے کہ شہید حسن ترابی نے دوبارہ نمائندگی کے بارے سوال پوچھا تو رھبر معظم نے فرط حیرت سے شہید کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: بلے بلے علامہ ساجد علی نقوی نمائندہ اینجانب ھستند کماکان یعنی علامہ ساجد علی نقوی میرے نمائندہ ہیں جیسے پہلے تھے. علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا آج بھی علامہ سید ساجد علی نقوی رہبر معظم کے نمائندہ ہیں اس میں کسی شک و شبہ کی بات ہی نہیں ہے، میں ان سے والہانہ عقیدت و محبت کرتا ہوں، اس وقت پاکستان میں ملت کی قیادت کے حوالے سے ان جیسا احسن وجود کوئی نہیں ہے.
علامہ شیخ حسن جعفری صاحب نے ملاقات کیلئے آنے پر دفتر کے وفد سے بے انتہا اظہار خوشی کیا، اس وفد میں مسئول دفتر حجۃ الاسلام سید مسرت اقبال زیدی، رکن مجلس نظارت ڈاکٹر محمد اعجاز نگری اور مجلس عاملہ کے ارکان حجۃ الاسلام محمد علی حجتی و حجۃ الاسلام محمد اکبر ناصری، مسئول اداری مہر لیاقت علی سیال، شعبہ زائرین کے معاون سید ناصر عباس نقوی، شعبہ نشر و اشاعت کے معاون اجمل قاسمی و سید باقر نقوی اور دیگر احباب شامل تھے‫.
تصویری رپورٹ کیلئے فیس بُک